پاکستان میں بھی ’ اَن دیکھے دشمن ‘ کے وار تیز ، دنیا بھر میں اموات اور صحت یاب ہونے والوں میں اضافہ

اکستان میں ” اَن دیکھے دشمن “ کے وار تیز ہو تے چلے جارہے ہیں اور اب تک ا س سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد( 1865) ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک اور مریض دم توڑ گیاہے
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف اس وقت کورونا کے ساتھ فرنٹ لائن پر نبردآزما ہے اور قیمتی انسانوں 
کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں ، پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی 
تعداد 25 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے 



کورونا وائرس سے اب تک (58 )افراد صحت یاب ہونے کے بعد اپنے گھروں کو لوٹ گئے ہیں ، حکومت کی جانب سے مسلسل شہریوں کو گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے 

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز اس وقت پنجاب میں ہیں جہاں 652 افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں اب تک 627 افراد میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تشخیص ہوئی ہے--

خیبر پختون خواہ میں 221،بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں 6 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے..

Post a Comment

0 Comments